اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتے کے روز چار بین الاقوامی نمائشوں کا آغاز ہوا ہے جس میں 532 غیرملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں.
تہران میں شروع ہونے والی ان چار عالمی نمائشوں کے دوران ایرانی لباس کی مصنوعات، کارپٹ، قالین اور اس صنعت سے متعلقہ اشیاء، مشینری، خام مصنوعات، ٹیکسٹائل آلات اور مصنوعات، کاروباری ساز و سامان اور عالمی تجارت امور پر مختلف چیزوں کی نمائش کی جائے گی.
ایرانی لباس صنعت کی نمائش میں 48 ملکی اور شامی اور چینی سمیت 39 غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں.
آٹهویں بین الاقوامی قالین اور اس شعبے سے متعلق مصنوعات کی نمائش میں بهی 129 ایرانی اور پانچ غیرملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی.
21ویں عالمی مشینری، ٹیسٹائل اور خام اشیاء کی نمائش کا بهی تہران میں آغاز ہوگیا جس میں 138 ملکی کمپنیاں اور 432 غیرملکی کمپنیاں بالخصوص جرمن، آسٹریا، ہسپانوی، اطالوی، ٹائیوانی ، تهائی لینڈ، ترکی، جاپانی، سنگاپوری، فرانسیسی، بهارتی، کرویائی اور چینی کمپنیاں بهی شرکت کر رہی ہیں.
اس کے علاوہ ایران گرین تجارتی نمائش (Iran Green Trade Fair) بهی تہران میں منعقد ہورہی ہے جس میں 11 ممالک کی 64 کمپنیاں شریک ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲