اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے علاقے قطیف کے دو شیعہ عالم دین کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے سکیورٹی فورسز نے دو شیعہ عالم دین ’’فہمی زین الدین‘‘ اور ’’سید جعفر العلوی‘‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مدافع کمیٹی نے اعلان کیا: تاہم انہیں گرفتار کئے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔
اس کمیٹی نے اعلان کیا: شیخ فہمی زین الدین اور سید جعفر العلوی قطیف کے علاقے میں دینی سرگرمیوں کے میدان میں جانے پہچانے علماء میں سے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے اس سے قبل بھی الاحساء کے علاقے سے ایک عالم دین کو گرفتار کیا تاہم ان کی گرفتاری کی بھی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲