اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ونزوئیلا اور ایکواڈورنے برازیل کی سابق صدر دیلما روسف کو صدارت کے عھدے سے ہٹائے جانے پر احتجاج کرتےہوئے برازیل سے اپنے سفارتی تعلقات منطقع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ونزوئیلا کے وزیر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے دیلما روسف کے مواخذے اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پارلیمانی بغاوت قراردیا اور مستقل طور پر اپنا سفیر برازیل سے واپس بلالیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ونزوئیلا نے یہ اقدام عالمی قانون کی پاسداری اور برازیل کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے کیا ہے۔ایکواڈور نے بھی برازیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے اور ایک بیان جاری کرتے ہوئے برازیل کی سینیٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ایکواڈور کے بیان میں آیا ہے کہ اکیسویں صدی میں پیش آنے والے اس طرح کے افسوس ناک اورنا قابل قبول واقعات سے علاقے کی سیکیورٹی کو خطرے لاحق ہوتے ہیں اور جمہوریت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ واضح رہے دیلما روسف کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد نائب صدر میشل ٹریمر نے برازیل کے صدر کے عھدے کا حلف اٹھالیا ہے - میشل ٹریمر روسف کی صدارتی میعاد کے ختم ہونے تک صدر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ روس کی صدارتی میعاد جنوری دوہزار انیس میں ختم ہورہی ہے۔ برازیل کی سینیٹ نے دوہزار چودہ میں بجٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد چلا کر انہیں برطرف کردیا ہے۔ دیلما روسف نے یہ الزامات مسترد کئے ہیں ۔
.......
/169