اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے جنگی طیاروں نے " فتح الشام اور ' جھبتہ النصرہ" کے اڈوں کو کئی مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان دونوں تکفیری گروہوں سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب " داریا" سے دہشت گرد عناصر کے انخلا اور اس علاقے پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد دارالحکومت دمشق کی حفاظتی بیلٹ کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے، داریا کی آزدی کے بعد دمشق کے اطراف میں چند ایسے مقامات باقی رہ گئے ہیں کہ جہاں حکومت، حالات کو معمول لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
درایں اثنا شکست خوردہ تکفیری عناصر کی جانب سے " ادلب " کی شہری آبادیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169