اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ 120 رکنی سیاسی اور اقتصادی وفد نے لاطینی امریکی ملک چلی کا دورہ کیا اور جس سے ایران،چلی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے نئے باب کهول گئے.
وزیرخارجہ 'محمدجوادظریف' نے لاطینی امریکی دوروں کے چوتهے مرحلے میں چلی کا دورہ کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے سفارتی تعلقات کی توسیع کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ باہمی تعلقات عروج پر لے جانے کے حوالے سے اتفاق کیا.
ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کسی بهی ایرانی وزیر خارجہ کا چلی کا یہ پہلا دورہ ہے.
محمدجواد ظریف اپنے 120 رکنی وفد کے ہمراہ کیوبا، نیکاراگوا اور ایکواڈور کے دوروں کے بعد گزشتہ روز چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو پہنچ گئے.
اس دورے کے موقع پر ظریف نے چلی کی خاتون صدر، پارلیمنٹ اسپیکر اور اپنے ہم منصب کے ساته ملاقاتیں کیں.
ظریف کی ان ملاقات میں چلی کی قیادت نے ایرانی وفد کے لاطینی امریکی دورے پر نہایت خوش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساته تعلقات کی توسیع پر زور دیا.
ایرانی وزیر خارجہ اور چلی کے رہنماؤں نے اس کے علاوہ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
اس موقع پر محمدجواد ظریف اپنے چلی ہم منصب کے ساته دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کیں. اس نشست کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے بینکنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا.
چلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد آج لاطینی امریکی دورے کے پانچویں مرحلے میں بولیویا روانہ ہوگئے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا چارچ سنبهالنے کے بعد محمدجواد ظریف کا یہ لاطینی امریکہ کا پہلا دورہ ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲