15 اگست 2016 - 12:27
کابل میں افغان وزارت دفاع کے سامنے دھماکہ، تین زخمی

افغانستان کی وزارت دفاع کے قریب ہونے والے بم کے دھماکے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ وزرات دفاع کے کا بل سے متعلق سیکورٹی شعبے کی عمارت کے سامنے ایک کار کے قریب ہوا ہے۔ ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی کو کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گاڑی میں سوار سب ہی لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔دوسری جانب صوبہ قندوز کی پولیس نے صوبے کے شمالی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر ملا عصمت اللہ کو اس کے کئی ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ مشرقی افغانستان کے صوبے نورستان کے ضلع وانت وائگل پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی بدستور جاری ہے۔

.......

/169