اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امام روؤف حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت سعادت اور "عشرہ کرامت" کی موقع پر گنبد رضوی پر نصب پرچم کو تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب میں لاکھوں ملکی اورغیر ملکی زائرین نے شرکت کی۔
مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے منعقدہ ہونے والی اس تقریب میں روضہ کے خادمین اور منتظمین نے پرچم کی تبدیلی کی رسومات انجام دیں۔ ترجمان آستان قدس رضوی" محمد امین توکلی نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مخصوص زیارت کی تلاوت کرنے کے بعد کہ جس میں بہت بڑی تعداد میں خادمین اور منتظمین موجود تھے، نہایت ہی ادب و احترام اور باوقار انداز میں گنبد پر نصب پرچم کو تبدیل کیا گیا۔
آستان قدس رضوی کا سبز پرچم "لا الہ الا اللہ" اور نصرمن اللہ وفتح قریب" سے مزین ہے۔ "محمد امین توکلی" نے بتایا کہ پرچم کی تبدیلی کی تقریب رضوی سادات کے توسط سے انجام پائی۔
رپورٹ کے مطابق پرچم اور قبر مطہر پر چادر کی تبدیلی کی پر وقار تقریب صفوی دور سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مطہر پر ایام عزا میں سیاہ اور دیگر ایام عیدین اور معصومین کی ولادت کے ایاّم میں سبز پرچم نصب کیا جاتا ہے، جبکہ انہی ایام کی مناسبت سے قبر مطہر کی چادر بھی تبدیل کی جاتی ہے۔
.......
/169