11 اگست 2016 - 15:37
صدر: منجمد اثاثوں کی واپسی کے لیے امریکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اپنے منجمد اثاثوں کی واپسی کے لیے امریکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اور ملک بھر کے گورنروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے تحت ایران نے اپنے ضبط شدہ اثاثوں کی بحالی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں شکایت دائر کردی ہے اور وزارت قانون اس معاملے کی پیروی کر رہی ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ امریکہ نے دو ہزار نو میں ایران کے مرکزی بینک کے ایک ارب آٹھ سو ملین ڈالر منجمد کردیئے تھے اور سن دوہزار تیرہ میں امریکی عدالت کے فیصلے کے تحت یہ رقم اپنے استعمال میں لے لی تھی۔

صدر حسن روحانی نے ایران میں پائے جانے والے امن و استحکام کو بےمثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف خطے کے عوام بلکہ ساری دنیا کی نگاہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا کی بڑی طاقتیں بھی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے قیام میں ایران کے موثر اور تعمیری کردار کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔

صدر نے کہا کہ اسلام کو تشدد کا مذہب بنا کر پیش کرنے والوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام دنیا میں حقیقی اسلام کی تصویر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، نہ صرف خطے کے لیے امن و استحکام کے پیغام کا حامل ہے بلکہ عالمی استحکام میں بھی موثر کردار ادار کر رہا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا اسلامی نظام قومی اتحاد و یکہجتی کا بھی ضامن ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ آج اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ ایران خطے میں دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ کا علمبردار ہے اور خطے کے مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

.......

/169