31 جولائی 2016 - 12:44

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسٹیفن ڈی مستورا اور حسین جابری انصاری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کی صورت حال اور امن مذاکرات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اتوار کی صبح تہران پہنچے ہیں۔ رواں سال کے دوران یہ ان کا دوسرا دورہ تہران ہے۔ اس سے پہلے اسٹیفن ڈی مستورا نے تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں سے بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲