اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی میڈیا نے ٹیکساس پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہاٹ ایئربیلون کا یہ حادثہ ہفتے کے روز لاک ہارٹ سٹی کے قریب پیش آیا۔ ہاٹ ایئر بیلون میں سولہ افراد سوار تھے جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲