30 جولائی 2016 - 16:59
پاکستان؛ سیلاب کی زد میں آجانے کے نتیجے میں چھبیس افراد جانبحق

پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی میں ایک بس کے، سیلاب کی زد میں آجانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی میں ایک بس کے، سیلاب کی زد میں آجانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہو گئی۔ ایک پاکستانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ موسمی بارشوں کے با‏‏‏عث پیدا ہونے والی طغیانی کے نتیجے میں باراتیوں کی ایک بس سیلاب کے پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں چھبیس افراد  کےجاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق بد قسمت بس کو یہ حادثہ تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے ذخہ خیل کے قریب پیش آیا۔ بعد میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید پانچ افراد کی لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد  جاں بحق افراد کی تعداد چھبیس ہوگئی۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام نے تیزرفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دیا تھا۔ پاکستان کے کرائسس مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں موسمی بارشوں کے آغاز سے اب تک پیش آنے والے مختلف حادثات میں کم سے کم پچپن افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲