اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت تیل کے سنئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ جاپان ایران کے مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے گا.
یہ بات نائب ایرانی وزیر تیل برائے کمرشل اور بین الاقوامی امور 'امیرحسین زمانی نیا' نے ہفتے کے روز ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر ایران،جاپان کے تیل شعبے میں مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان ایران کے لئے مفید شراکت دار ثابت ہوا ہے اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے پس منظر میں جاپان ایران کے تیل شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑهانے کی خواہش رکهتا ہے.
انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں ایران کے پیٹرو کیمیکل، تیل ریفائنری مراکز اور ایل ان جی کی پیدوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں.
نائب ایرانی وزیر تیل نے مزید کہا کہ اس وقت جاپانی حکام ایران میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں.
ایران روزانہ 308000 بریل خام تیل اور مائع گیس جاپان کو برآمد کر رہا ہے اور کے مطابق، گزشتہ مئی کے مہینے تک ایران جاپان کو تیل فراہم کرنے والا چوتها بڑا ملک تها.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲