اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد نے چار افریقی ممالک نائیجیریا، گهانا، گنی کوناکری اور مالی کے دوروں کے موقع پر ان ممالک کے ساته کسٹم تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے.
یہ بات ایران کے کسٹمز انتظامیہ ادارے کے عہدیدار عبدالرضا غلام علی نے ارنا کیساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مغربی افریقی ممالک نائیجیریا، گهانا، گنی کوناکری اور مالی کے ساته کسٹمز اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں.
انہوں نے کہا جنوبی افریقی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته تعلقات کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نئے کسٹم معاہدوں کے تحت ایران اور جنوبی افریقی ممالک تجارت کو آسان بنانے اور تجارتی تبادلوں کے حجم کو بڑهانے کیلئے بیوروکریٹک طریقہ کار کو کم کریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲