30 جولائی 2016 - 15:22
ایشیائی ملکوں کی ایرانی تیل کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ

ایشیائی ممالک کی اسلامی جمہوریہ ایران سے خام تیل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گزشتہ جون کے مہینے تک 47 فیصد اضافہ دیکها گیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایشیائی ممالک کی اسلامی جمہوریہ ایران سے خام تیل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گزشتہ جون کے مہینے تک 47 فیصد اضافہ دیکها گیا ہے.

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق؛ چین، بهارت، جاپان اور جنوبی کوریا ایشیا میں ایران کے چار اہم گاہک ہیں.

گزشتہ جون کے مہینے تک ان چار ملکوں نے مجموعی طور پر ایران سے 1720000 بیرل تیل برآمد کیا.

اس حوالے سے جاپانی وزارت کامرس کی مصدقہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان ایران سے روزانہ 275000 بیرل تیل برآمد کرتا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہے.

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے طے پانے کے بعد ایران کی تیل برآمدات میں بالخصوص ایشیایی منڈیوں میں ایران کی تیل کے فروخت میں بهی اضافہ دیکها گیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲