29 جولائی 2016 - 16:39
نائیجیریا کے مذہبی رہنما کی صحت کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کی تشویش

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ نائیجیریا کے موقع پر اس افریقی ملک کے حکام کیساته اپنی ملاقاتوں میں نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ نائیجیریا کے موقع پر اس افریقی ملک کے حکام کیساته اپنی ملاقاتوں میں نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا.

یہ بات محمد جواد ظریف کی قیادت میں نائیجیریا کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل بین الاقوامی جامع المصطفی یونیورسٹی کے نمائندے علامہ علی فلاح زارومی نے اپنی گفتگو میں کہی.

انہوں نے کہا کہ محمد جواد ظریف نے نائیجیریا کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت اعلی حکام کیساته اپنی ملاقاتوں کے دوران تمام اسلامی فرقوں کو اتحاد کی دعوت دینے والے نائیجیریا کے مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ نے نائیجیریا کے حکام پر زور دیا کہ وہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی صحت اور علاج کا خاص خیال رکهیں.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور انکے ہمراہ اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کے اراکین نے جنوبی افریقی خطے کے چار ممالک (نائیجیریا، گهانا، گنی کوناکری اور مالی) کے دورے کئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲