28 جولائی 2016 - 15:06
صوبہ سندھ کے وزیر اعلی کا استعفی منظور

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے گورنر سندھ عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے انہوں نے منظور کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے گورنر سندھ عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے انہوں نے منظور کر لیا ہے۔قائم علی شاہ اپنی کابینہ کے ارکان نثار کھوڑو، ناصر شاہ، مکیش کمار چاؤلہ، منظور وسان اور دیگر کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے اور اپنا استعفیٰ عشرت العباد کو پیش کیا۔اس موقع پر سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی سندھ کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی، جس کے بعد کابینہ میں نئے چہرے بھی سامنے آنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں، تاہم وہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک قائمقام وزیراعلیٰ کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

.....

/169