25 جولائی 2016 - 08:16
ایرانی وزیر خارجہ نائیجیریا پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مغربی افریقہ کے دورے میں اتوار کی شام کو نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مغربی افریقہ کے دورے میں اتوار کی شام کو نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچ گئے۔

جواد ظریف کے مغربی افریقہ کے ملکوں کے دورے میں ایک سیاسی و اقتصادی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نائیجیریا، گھانا، گنی کوناکری اور مالی کے دورے کے دوران ان ملکوں کے سربراہوں، پارلیمنٹ کے اسپیکروں اور وزرائے خارجہ کے علاوہ اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

جواد ظریف کا ان چار افریقی ملکوں کا دورہ اتوار سے شروع ہوا ہے جو جمعہ انتیس جولائی تک جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169