24 جولائی 2016 - 08:05
شامی فوج نے دمشق کے نواح میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل قصبے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرلیا

شامی فوج نے دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت دمشق کے نواح میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل قصبے ہریرہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ہفتے کے روز جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے خلاف اچانک اور فوری کارروائی کر کے ہریرہ قصبے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

اس کارروائی میں جبہۃ النصرہ کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان کا بہت سا گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائیل شام میں لڑنے والے دہشت گرد گروہوں کو مالی اور فوجی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سے قبل ایسی خبریں بھی میڈیا میں آ چکی ہیں کہ شام میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج کیا جاتا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان زخمی دہشت گردوں کی عیادت بھی کر چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169