23 جولائی 2016 - 08:16
وزیر خارجہ نے شام میں بارہ سالہ فلسطینی بچے کا سر قلم کرنے کی شدید مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کا سر بے دردی کے ساتھ قلم کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام میں امریکا اور مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں بارہ سالہ فلسطینی بچے کو سفاکانہ طریقے سے قتل کئے جانے کے ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں بارہ سالہ بچے کا سر قلم کیا جانا بظاہر ایک معمول کا امر بن چکاہے - وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ اس گھناؤنے جرم پر مغرب کی خاموشی انتہائی حیرت انگیز اور معنی خیز ہے - واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا اور مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نورالدین زنگی نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام میں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کا سرقلم کیا اور پھر اس کی ویڈیو عام کردی - ستم ظریفی یہ ہے کہ امریکا اس دہشت گرد گروہ کو شام کی حکومت کا اعتدال پسند مخالف گروہ کہتاہے اور اس کی ہرطرح کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169