اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تشدد کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ہی پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں جمعرات کے روز پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے جس میں مسلم لیگ نون نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔
پچیس لاکھ سے زائد کشمیریوں اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم کشمیریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان انتخابات میں چھبیس سیاسی جماعتوں کے چار سو تیئیس امیدواروں کے درمیان کشمیری پارلیمنٹ کی اکتالیس سیٹوں کے لیے مقابلہ تھا۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی تمام 41 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 33 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی 3،3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ تحریک انصاف 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات جیتنے پر مسلم لیگ نون کو مبارک باد پیش کی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا ہے۔
.......
/169