19 جولائی 2016 - 20:42
یمنی فورسزکا سعودی عرب کے علاقہ نجران پر زلزال 3 میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ نجران پر بیلسٹک میزائل زلزال 3 سے حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ نجران پر بیلسٹک میزائل زلزال 3 سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نےصوبہ الجوف کے الحزم شہر کی فوجی چھاؤنی سے سعودی عرب کے علاقہ نجران پر بیلسٹک میزائل زلزال 3 داغا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے فوجیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169