15 جولائی 2016 - 16:20
قطیف فوجی چھاؤنی میں تبدیل

سعودی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مشرقی علاقے کے اکثریتی شیعہ علاقے میں اپنی تشدد آمیز اور جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے مزید کئی بکتربندگاڑیوں کو تعینات کر دیا ہے - عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے بھی قطیف اور العوامیہ شہروں پر اپنی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے - اس درمیان سعودی حکومت نے مشرقی علاقے میں چار علما کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے مساجد میں نمازجمعہ پڑھائی اور خطبے دئے تو ان ہیں گرفتار کر لیا جائے گا - دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان ، ولیعہد محمد بن نائف اور ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جدہ میں امریکی سفیر جوزف وسٹوال سے ملاقات کی -

.....

/169