اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزار خارجہ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے یہ بات ماسکو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی جس میں شام کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر پوتن نے اس موقع پر امید ظاہر کی جان کیری ماسکو کے پیغام کو صدر باراک اوباما تک ضرور پہنچائیں گے۔
کہا جا رہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے شام میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان فوجی تعاون کے بارے میں ایک منصوبہ بھی صدر ولادیمیر پوتن کو پیش کیا ہے۔
شام میں روسی اور امریکی فوج کی مشترکہ کارروائیوں کے بارے میں قیاس آرائیوں میں ان دنوں شدت پیدا ہو گئی ہے۔
روس کے ایوان صدر نے اب تک ان خبروں کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔ روسی صدر کے ترجمان دی میتری پسکوف نے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی تجویز کے بارے میں اسی وقت کچھ کہا جائے گا جب یہ تجویز سرکاری چینل سے ہمیں موصول ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے امریکی وزیرخارجہ جان کیری شام میں داعش کے خلاف روس اور امریکہ کے مشترکہ فوجی آپریشن کی تجویز لے کر گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169