13 جولائی 2016 - 13:23
ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان پروازیں شروع کرنے پر اتفاق

ایران اور جنوبی کوریا نے دونوں ملکوں کے درمیان ہفتے میں گیارہ پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور جنوبی کوریا نے دونوں ملکوں کے درمیان ہفتے میں گیارہ پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور سیول کے درمیان پروازیں ہفتے میں چار سے بڑھا کر گیارہ کر دی جائیں گی۔

جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق سیول، تہران کے ساتھ اقتصادی تجارتی اور سیاحتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان فضائی رابطوں میں اضافہ ضروری ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان پروازوں میں اضافے کے نتیجے میں سالانہ چالیس ہزار مسافر براہ راست تہران اور سیول کا سفر کر سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲