10 جولائی 2016 - 23:40
حزب اللہ کی جانب سے امام ہادی﴿ع﴾ کے بیٹے کےمزارپردہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیانیے میں سید محمد بن علی الہادی علیہ السلام کے روضے پردہشتگردوں کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑپھینکنے کے لیے سب مسلمانوں کے اتحاد ووحدت کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہربلد میں امام ہادی علیہ السلام کے بیٹے سید محمد کے مزارپردہشتگرد گروپ داعش کے حملے کے بعد حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیانیےمیں اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظالم سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دہشتگرد کسی بھی گروپ کے درمیان فرق کے قائل نہیں ہیں اوریہ مسلمان،عیسائی،سنی،شیعہ،عرب اورغیرعرب کوقتل کررہے ہیں۔

حزب اللہ نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ ایک مقدس مقام کو نشانہ بنانا کہ جس میں اللہ کی عبادت کی جاتی ہے دہشتگردوں کی جانب سے ان مقدسات کی بے حرمتی کا ایک نیا اقدام ہےکہ جنہوں نے کچھ دن پہلے مدینہ منورہ میں مسجد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحملہ کرنے کی جسارت کی تھی۔ اسی طرح یہ گرجا گھروں اوردیگرعبادی مقامات کی طرح مساجد کوبھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ ان تمام جرائم میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔
حزب اللہ نے دہشتگردوں سے اپنے اہداف کے لیے استفادہ کرنے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مخصوص اہداف اورمفادات کی خاطران دہشتگردوں سے استفادہ نہ کریں اوران دہشتگردوں کی مادی اوراخلاقی حمایت کرنا چھوڑد یں۔
تحریک حزب اللہ لبنان نےعرا ق کے مراجع عظام،عراقی حکومت اورملت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اس دہشتگردانہ واقعہ کے شہداء کے لیے اللہ کی رحمت اورزخمیوں کے لیے شفایابی کی دعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔

/169