اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا نظام رائج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام چند لیٹرے خاندانوں کے لیے ہے اس میں غریب عوام کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ موجود حکومت خود کرپشن میں ملوث ہے اور اس نے کرپشن کو بقول ان کے تمام اداروں میں پھیلا دیا ہے۔
علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ملک کی سالمیت کےخلاف خطرناک سازشیں کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169