10 جولائی 2016 - 13:28
فضائی دفاعی نظام ملکی فضاؤں کی مکمل نگرانی کر رہا ہے: جنرل علی رضا صباحی

خاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام ملکی فضاؤں کی مکمل نگرانی کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئیر جنرل علی رضا صباحی نے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے تربیتی مرکز کے معائنے کے موقع پر کہا کہ ایران کی سرحدوں سے کئی سو کلومیٹر دور پرواز کر نے والی ہر ایر وہیکل کی اس مرکز سے نگرانی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مرکز نے پچھلے پانچ برسوں کے دوران فضائی دفاع کے حوالے سے زبردست ترقی کی ہے اور اس عرصے کے دوران ہماری میزائل سائٹوں میں پانچ گنا اور ترقی یافتہ ریڈار اسٹینشنوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

بریگیڈیئیر جنرل صباحی نے کہا کہ ہم نے یہ تمام پیشرفت ملکی وسائل اور دفاعی ماہرین کی نگرانی میں کی ہے۔

ایران کے خاتم الانبیاایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ہمارے ادارے کی تمام تر سرگرمیاں ملکی دفاع کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایئر ڈیفینس نیٹ ورک پوری مستعدی کے ساتھ ایران کی فضائی نگرانی کرنے کے علاوہ اپنی حدود سے گزرنے والی شیڈول پروازوں کو تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

/169