اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے حکام نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھانا کی قومی ٹیم کے اسرائیلی کوچ " آورام گرانٹ" کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ " آورام گرانٹ" گھانا اور الجزائر کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک دوساتانہ میچ کے موقع پر الجزائر دورے پر آنا چاہتا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق آورام گرانٹ اسرائیل سے تعلق رکھنے والا عالمی شہرت کا حامل ایک کھلاڑی ہے جو مدتوں برطانیہ کی فٹبال ٹیم" چیلسی" کی کوچنگ کرچکا ہے۔ الجزائر کے حکام نے ملت فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کی غرض سے آورام گرانٹ کو ویزا نہ دینے کا اقدام کیا ہے۔ حکومت الجزائر کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت عمل میں لایا گیا ہے کہ بعض عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے خفیہ اور اعلانیہ تعلقات کو معمول پر لانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
/169