7 جولائی 2016 - 13:25
انصاراللہ کے سربراہ نے ایک بار پھر دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمنی عوام کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری اور صبر و حوصلے سے کام لینے کی سفارش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے عید فطر کی مناسبت سے اپنے خطاب میں یمنی عوام سے کہا کہ وہ جارح قوتوں کا مقابلہ اور اپنے ملک کی آزادی، خود مختاری اور عزت و شرف کا دفاع کرنے کے لئے ہوشیاری اور صبر سے کام لیں اور اپنی صفوں میں اتحاد کو مضبوط بنائے رکھیں - انہوں نے کہا کہ یمن کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے اور یمنی عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کےسلسلے میں دشمنوں کی بہت سی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں - یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے حامی ملکوں خاص طور پر سعودی عرب کو خبردار کیا کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لئے مسلم امتہ میں تفرقہ ڈالنے کے اقدامات سے باز آجائے- واضخ رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات بری طرح تباہ ہوچکی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169