اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے ایک سیاہ فام امریکی شہری پر اس وقت گولیاں چلادیں جب وہ پولیس کے کہنے پر اپنے جیب سے ڈرائیونگ لائیسنس نکال رہا تھا - امریکی پولیس نے یہ سوچ کر کہ سیاہ فام شخص اپنی جیب سے اسلحہ نکال رہا ہے اس پر فوری طوری گولی چلادی - بتیس سالہ سیاہ فام امریکی شہری فیلاندو کاسٹیل بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ریاست مینہ سوتا کے شہر فالکن ہائٹس میں اپنی کار سے کہیں جا رہا تھا کہ پولیس نے اس کو روکا اور جیسے ہی اس نے پولیس کو اپنا لائسنس دکھانے کےلئے جیب میں ہاتھ ڈالا پولیس نے گولی چلا دی - فائرنگ کے وقت اس کی کار میں ایک خاتون اور اس کی چار سالہ بچی بھی موجود تھی اور اسی خاتون نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بناکر فیس بک پر ڈال دی - مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ مقتول نے پولیس کے کہنے پر اپنا ہاتھ اوپر اٹھا لیا تھا پھر بھی اس پر فائرنگ کردی گئی -



۔۔۔۔۔۔۔
/169