7 جولائی 2016 - 08:08
ماہ رحمت میں انسانیت سوز کاروائیاںاس طبقے کے اصل مشن کا عکاس ۔ آغا حسن

آغا صاحب نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے تکفیری دہشت گرد وسیع پیمانے پر انسانیت کے خلاف خوفناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔نہتے مسلمانوں کو درندگی کا نشانہ بنارہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عراق کے دارالخلافہ بغداد میں داعش انتہا پسند تنظیم کی طرف سے سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں نہتے مسلمانوں کے قتل عام اور شام میں فوجی کاروائی کے آگے بے بس ہوکر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں نہتے مکینوں کے کشت و خون کے سانحات کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رحمت میں یہ درندانہ قتل عام کے واقعات تکفیریوں کی فکر وذہنیت اور ان کے سیاسی و فکری سرپرستوں کے اصل عزائم کی واضح نشان دہی کرتے ہیں۔ بغداد میں تکفیریوں کے ہاتھوں شہید سینکڑوں نہتے مسلمانوں کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب نے ان درندانہ کاروائیوں کو عراق میں داعش کے خاتمے کا پیش خیمہ قرار دیکر بجھتے چراغ کی لو سے تعبیر کیا۔ آغا صاحب نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے تکفیری دہشت گرد وسیع پیمانے پر انسانیت کے خلاف خوفناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔نہتے مسلمانوں کو درندگی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ مسلمانوں کے کئی مقامات مقدسہ بالخصوص اصحاب رسول و اہلبیت نبویؑ کے مرقد ہائے مقدسہ کی توہین کررہے ہیںایک ذمہ دار ادارے اور دنیائے اسلام کے ترجمان کی حیثیت سے او آئی سی اسلام کو رسوا کرکے مغربی عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار کرنے والے اس ظالم گروہ کے خلاف کاروائی تو بڑی بات مذمتی قرارداد پاس کرنے کی بھی متحمل نہ ہوسکی۔آغا صاحب نے بنگلہ دیش میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوںکے زیاں پر بھی افسوس ظاہر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲