5 جولائی 2016 - 14:29
عراقی وزیر داخلہ مستعفی

عراق کے وزیر داخلہ نے استعفا دے دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے منگل کو اعلان کیا کہ انھوں نے بغداد کے علاقے الکرادہ میں قیامت خیز دہشت گردانہ حملے اور بہت سے ہم وطنوں کے شہید ہونے کی وجہ سے اپنا استعفا وزیر اعظم حیدر العبادی کو پیش کر دیا۔

ابھی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کہ وزیر ا‏عظم حیدر العبادی نے ان کا استعفا قبول کر لیا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ میں بم دھماکوں میں دو سو تیرہ افراد شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

اس دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک میں تین دن کے عام سوگ کا اعلان کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169