5 جولائی 2016 - 14:10
پیرس میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور بلقان کے ملکوں کے سربراہی اجلاس

فرانس، جرمنی، اٹلی اور بلقان کے ملکوں کا سربراہی اجلاس پیرس میں شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں یورپ کے سیکورٹی بحران، پناہ گزینوں کے مسائل اور برطانیہ کی علیحدگی کے بعد یورپی یونین کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل، فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ اور اطالوی وزیر اعظم میتھیو رینزی، یورپی یونین کی رکینیت کے خواہاں ملکوں کے نوجوانوں کے لئے موجودہ سہولتوں اور مواقع کے بارے میں خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ تینوں ملکوں کے وزرائے خزانہ بھی اس اجلاس میں شرکت اور برطانیہ کی علیحدگی کے بعد، یورپی یونین کے معاشی مسائل کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

بلقان کے ملکوں میں سے کروشیا کو سن دو ہزار تیرہ میں یورپی یونین کی رکنیت دی گئی تھی جبکہ صربیہ اور مونٹے نیگرو بھی یورپی یونین میں رکینت کے خواہاں ہیں اور ان کی درخواستیں زیر غور ہیں۔

بلقان کے ملکوں سے گزر کر مغربی یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی سلامتی سے متعلق خطرات کا جائزہ لینا بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169