3 جولائی 2016 - 18:47
علاءالدین بروجردی: امریکہ ریاستی دہشت گردی کا کھلا نمونہ ہے

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی اقتصادی سرگرمیوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر علاءالدین بروجردی نے امریکہ کو ریاستی دہشت گردی کا واضح نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ریاستی دہشت گردی کا کھلا نمونہ اور دنیا بھر میں دہشت گردانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کی حمایت کر رہا ہے لیکن پھر بھی ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہے۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ایران کا کھلا دشمن ہے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی اقتصادی ترقی میں روڑے اٹکانے کی امریکی کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

علاءالدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ ایران کے مقابلے کے لئے تمام حربے استعمال کر رہا ہے اور ان دنوں اس نے دہشت گردی کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رکھا ہے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے امریکہ کے دوہرے معیاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک جانب خود کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا علمبردار کہتا ہے اور دوسری جانب دہشت گرد گروہوں کی بھرپور طریقے سے حمایت بھی کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ایران کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169