1 جولائی 2016 - 14:27
حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شام کے مختلف علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کے لیے فوج کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اپنے ملک اور روس کی فضائیہ کی مدد سے بدھ کو جمعیہ الزہرا اور اللیرمون علاقوں، حلب کے مغرب اور جمعیہ الزہرا کے درمیان رابطہ سڑک اور قبتان الجبل اور دارہ عزہ قصبوں کے نواحی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔

جمعیہ الزہرا کی جانب شامی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے دہشت گردوں کی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

العالم نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے حلب کے شمالی نواحی علاقے الملاح میں ایک کارروائی کے دوران کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شام کے مغربی شہر لاذقیہ میں بھی شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے کئی سڑکوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حمص میں بمباری کر کے دہشت گرد گروہ داعش کی پانچ گاڑیوں اور ان کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

روس کے جنگی طیاروں نے بھی شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں داعش کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس بمباری میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169