اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کے لیے اشیا کی برآمد پر عائد تمام پابندیاں سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ختم کر دی گئی ہیں اور اب ہندوستان سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ایران کے ساتھ لین دین کرے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2231 ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد جولائی دو ہزار پندرہ میں منظور کی تھی جس پر رواں سال جنوری کے مہینے سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
اس قرارداد کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تمام مالی پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔
ہندوستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لیے خاص چیزوں کی براہ راست اور بالواسطہ برآمدات آزاد ہیں اور یہ انجام دی جا سکتی ہیں۔
ہندوستان ایران کے تیل کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169