اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں نے ہندوستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی ایک بس پر حملہ کرکے سیکورٹی فورس کے متعدد جوانوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے-
جموں سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے پلواما ضلع میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی بس پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا - اس حملے میں بیس سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں-
جموں کمشیر کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ پلواما ضلع کے پمپور علاقے میں کیا - پولیس کا کہنا ہے کہ سی آرپی ایف کی جوابی فائرنگ میں دوعسکریت پسند مارے گئے -
پولیس کا کہناہے کہ جس مقام پر یہ حملہ ہوا ہے وہاں دومزید عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کا شبہہ ہے - سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲