25 جون 2016 - 00:39
ترکی، روس سے عذر خواہی کا کوئی ارادہ نہیں

ترکی نے کہا ہے کہ روس سے عذر خواہی کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں روس کے فوجی طیارے کو مار گرائے جانے کی بابت انقرہ ماسکو سے عذرخواہی اور ہرجانہ ادا کئے جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا-

ایوان صدر کے ترجمان" ابراہیم کالین" نے روس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے سے متعلق ترکی کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کودور کرنے کے لئے ایک مشترکہ راہ حل کا حصول ممکن ہے، تاہم اس کے لئے خاصا وقت درکار ہے۔

روس نے کچھ ہی عرصہ قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے تعلقات کو معمول پر لائے جانے کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو اسی وقت مناسب سطح پربرقرار کیا جاسکتا ہے جب انقرہ ماسکو سے عذر خواہی کرے اور ہرجانے کی رقم دینے کے لئے تیار ہوجائے۔

انقرہ اور ماسکو کے تعلقات میں، ترکی کی فوج کے ہاتھوں ایک روسی فوجی طیارے کے مارگرائے جانے اور روس کی جانب سے ترکی کے خلاف پابندیاں عاید کئے جانے کے بعد بگاڑ آگیا تھا۔

روس اور ترکی کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی سرد مہری کے سبب ، ترکی کے محکمہ ز‍راعت اور ٹورزم کی صنعت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

.......

/169