اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: عالمی شہرت یافتہ قوال امجدصابری نے کل نجی ٹی وی کی سحری کی نشریات میں جو کلام پڑھا اس نے حاضرین کو رونے پر مجبور کردیا تھا۔
معروف قوال امجد صابری نے کل نجی ٹی وی کی رمضان نشریات کے دوران سحری میں ’’اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا‘‘ کلام پڑھا تواس دوران نہ صرف وہ زاروقطار روتے رہے بلکہ وہاں بیٹھے لوگوں کو بھی رونے پر مجبور کردیا اورکسے معلوم تھا کہ یہ کلام ان کی زندگی کا آخری کلام ثابت ہوگا اور کل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اس عہد ساز شخصیت کو ہم سے چھین لیا۔
’’زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے‘‘
ویڈیو لنک : امجد صابری کے آخری کلام نے حاضرین کو رونے پر مجبور کردیا
۔۔۔۔۔۔۔
/169