اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی فوجی کمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوجی یونٹوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر کے اور لبنان میں مختلف مراکز تشکیل دے کر لبنان سے باہر بھی خاص طور پر شام میں حزب اللہ کی پوزیشن کو اور زیادہ مضبوط بنانا چاہتی ہے -
حزب اللہ کی فوجی ہائی کمان کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح سے فوجی یونٹوں کی تقویت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ فوجی، سیکورٹی اوراداری سسٹم کے تحت سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ سماجی امور میں بھی فعال رہے -
مذکورہ اخبار نے جو حزب اللہ کے قریب سمجھا جاتا ہے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کے بعد اس تنظیم کی یونٹوں میں تبدیلیاں اس کی گورننگ کونسل میں انجام پائے گی -
.......
/169