19 جون 2016 - 21:55
جنرل مسعود جزائری: دنیا کے دور دراز علاقوں تک دشمن کا پیچھا کرنے کی توانائی رکھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجرجنرل مسعود جزائری نے کہا کہ ہم دشمن کا اتنے دور دراز علاقے تک پیچھا کرنے کی توانائی رکھتے ہیں کہ جس کا لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میجرجنرل مسعودجزائری نے کہا کہ علاقے اور دنیا کے دور دراز ترین علاقوں تک ہم دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتے ہیں - انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے یا دنیا کے کسی بھی علاقے میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے مرحلے سے بھی ہم آگے بڑھ چکے ہیں - انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ ہم امریکا، صیہونی حکومت اور ان ملکوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے جو امریکا اور صیہونی حکومت کے ساتھ محاذ میں شامل ہوں گے- انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دشمن کو ہماری توانائیوں کا پوری طرح اندازہ نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماردی دفاعی توانائیاں خود ملک کے اندر حاصل کی گئی ہیں اور اپنی ہیں - انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی واقعہ نہیں ہوتا دشمن کو ہماری دفاعی توانائیوں کا اندازہ نہیں ہو سکے گا - ان کا کہنا تھا کہ دفاعی توانائیوں کے مظاہرے کے دوران دشمن ہماری طاقت کو دیکھ کر حیران رہ جائے گا- ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ہماری دفاعی توانائیاں منجملہ میزائلی توانائی پوری طرح دفاعی نوعیت کی ہے البتہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہماری دفاعی توانائی ایسی ہے کہ دشمن ہاتھ ملنے پر مجبور ہوجائےگا -

۔۔۔۔۔۔

/169