اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ گیلان کے معذور تیراک نے جرمنی میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں آئی ڈی ایم میں 8 تمغے اپنے نام کر لئے.
اسلامي جمہوريہ ايران كے صوبے گيلان كے نوجوانوں اور كھيل كے دفتر كے محكمہ تعلقات عامہ كے سربراہ سعيد علي پور نے كہا كہ ايراني تيراك كھلاڑي مهدي اكبرنژاد نے جرمني ميں ہونے والے بين الاقوامي مقابلوں ميں چار سونے ، دو چاندي اور دو كانسي كے تمغے جيت لئے.
انہوں نے كہا كہ مهدي اكبرنژاد نے 50 ميٹر فري اسٹائل، 100 ميٹر فري اسٹائل، 100 ميٹر تيتلي اسٹائل اور 200 ميٹر ميڈلے تيراكي كے مقابلوں ميں پہلي پوزيشن حاصل كي.
انہوں نے كہا كہ ايراني كھلاڑي نے 200 ميٹر فري اسٹال اور 50 ميٹر تيتلي اسٹائل كي تيراكي كے مقابلوں ميں دوسري پوزيشن حاصل كي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲