اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ائیر لائن کمپنی اے ٹی اے (ATA) نے براستہ تبریز تہران سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا.
آذربائيجان كے دارلحكومت باكو ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير محسن پاك آئين نے كہا كہ ان پروازوں كے آغاز سے دونوں ممالك كے درميان تعلقات مزيد مضبوط ہوں گے.
انہوں نے كہا ايراني ائير لائن اے ٹي اے كي جانب سے باكو سے مشہد پروازوں كے لئے بھي منصوبہ بندي كي جا رہي ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ تہران، باكو اور تبريز تينوں شہروں كے درميان پير اور جمعرات كے روز ائير بس 320 پرواز كيا كريں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲