17 جون 2016 - 18:40
ایرانی، روسی حکام کا ایران میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور

ایرانی اور روسی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑی عالمی مارکیٹ میں اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے موجود مواقع کا جائزہ لیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اور روسی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑی عالمی مارکیٹ میں اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے موجود مواقع کا جائزہ لیا.

سينٹ پيٹرزبرگ ميں منعقدہ 2016 بين الاقوامي اقتصادي فورم كے اجلاس كے موقع پر ايراني اور روسي سينئر حكام نے عالمي اقتصادي پابنديوں كے خاتمے كے پس منظر ميں اسلامي جمہوريہ ايران ميں موجود سرمايہ كاري كے مواقع كا جائزہ ليا.

اس اجلاس ميں ايران كے وزير صنعت، كان كني اور تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے اسلامي جمہوريہ ايران كي نمائندگي كي.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران مختلف شعبوں ميں غيرملكي سرمايہ كاري اور تعاون كا خيرمقدم كرتا ہے.

روس كے شہر سينٹ پيٹرزبرگ ميں منعقدہ اس اجلاس ميں غير ملكي سرمايہ كاروں اور صنعت مالكان كي بڑي تعداد نے شركت كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲