13 جون 2016 - 13:08
علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت میں اسلام آباد میں احتجاجی ریلی + تصاویر

مظاہرین سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے، لیکن حکومت اپنی روایتی بےحسی پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جو پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی تضحیک ہے۔ حکومت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ شیعہ قوم مشن حسینی پر ڈٹنے والی قوم ہے، پیچھے ہٹنے والی نہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے موقف کی حمایت میں جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔ شرکاء نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگز اور ریاستی جبر کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے تکفریت مردہ باد، امریکہ مردہ باد اور دہشتگردی کیخلاف نعرہ بازی کی۔ اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، کوئٹہ، سکھر، ملتان اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے حکومتی اداروں کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عام شہریوں کو ہراساں کئے جانے اور بےجا مقدمات قائم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے علماء اور رہنماوں نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کی مقتدر قوتوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرکے آئین پاکستان کی تضحیک کی جا رہی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بنانے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو شیعہ سنی عقائد میں رکاوٹوں کے لئے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔ درود و سلام اور مجالس کی محافل کو محدود کرنے کی حکومتی کوشش مٹھی بھر تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہے۔

علامہ ناصر عباس کی حمایت میں اسلام آباد میں احتجاجی ریلی