اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کی خصوصی دعوت پر بلوچستان کے جید علماء، سیاسی زعماء اور دینی اسکالرز کا دس رکنی وفد ایران کا آٹھ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ وفد میں تحریک انصاف کے مرکزی لیڈر و سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی محمد اسحاق خان خاکوانی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا عبدالقدوس ساسولی، صوبائی خطیب مولانا انورالحق حقانی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عبدالرحیم رحمی، بین الاقوامی اسلامی اسکالر اور خطیب ڈاکٹر عطا الرحمان، انٹرنیشنل اسلامی الحمد ییونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئیر ایڈووکیٹ طارق محمود بٹ اور مفتی سعید شامل تھے۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل تقریب المذاہب اسلامی ڈاکٹر منوچہر متقی نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور وفد کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر متقی نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، ترقی، خوشحالی اور قیام امن کیلئے ہم ہر موقع پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران میں آپ کی تشریف آوری کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ علماء انبیاء کے وارث ہیں، انبیاء کی وارثت علوم دینی ہے جو قرآن و سنت کی صورت میں قیامت تک زندہ جاوید ہے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے معان اور مشیر آیت اللہ محسن قمی نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا سلام اور پیغام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک پر اپنا نظریاتی تسلط اور سیاسی کنٹرول چاہتا ہے۔ مسلم دنیا کے اقتصاد اور سیاست کو تابع کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ پاکستان پر سیاسی غلبے کیلئے ایشیا میں خون ریزی کرا رہا ہے۔ بلاشبہ پاکستان کے مسلمان عوام امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ پاکستان پر ڈرون حملے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پوری مسلم دنیا کو اس پر احتجاج کرنا چاہیئے جبکہ ایران نے عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے ایرانی حجاج پر حج کی پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ امریکی ایماء پر ایرانی حجاج پر پابندی سے سعودی عرب اسلامی دنیا میں بدنام ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی حج پر اجاراہ داری اور قبضہ اسلامی قوانین کیخلاف ورزی ہے، حج دراصل عالم کفر کے خلاف اسلامی امت کا بین الاقوامی احتجاج ہے۔ امریکہ دراصل حج کا انتظام اور کنٹرول خود حاصل کرکے حج کے مالیات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
![]()
| 10 رکنی بلوچستان کے وفد کی ایران میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں |

۔۔۔۔۔۔۔
/169