13 جون 2016 - 10:05
موصل میں داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع

عراقی افواج نے موصل کے جنوب میں داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر نجم الجبوری نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ موصل کے جنوب میں واقع القیارہ نامی علاقے میں اتوار کو داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ۔

انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد القیارہ کے سات نواحی دیہی علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔ عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر نجم الجبوری نے بتایا ہے کے آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں ہی داعش کے کم سے کم پچاس دہشت گرد ہلاک کئے گئے ۔

نجم الجبوری نے بتایا کہ اس آپریشن میں خرائب جبرنامی گاؤں آزاد کرایا جا چکا ہے اور عراقی افواج موصل کے جنوب میں واقع اسٹریٹیجک اہمیت کے دیہی علاقے الحاج علی کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔

آپریشن میں عراقی فوج کا بکتر بند ڈویژن ، فضائیہ اورعوامی رضاکار فورس کے جوان حصہ لے رہے ہیں ۔

.......

/169