12 جون 2016 - 10:36
عراقی رکن پارلیمنٹ: عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی داعش سے زیادہ خطرناک

عراق کے صوبہ نینوا سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عبدالرحمان اللویزی نے عراقی خبر رساں ایجنسی المعلومہ کو انٹرویو کے دوران، موصل کے قریب بعشیقہ نامی علاقے میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعشیقہ میں ترک فوجیوں کی موجودگی دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی سے زیادہ خطرناک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عبدالرحمان اللویزی نے عراقی خبر رساں ایجنسی المعلومہ کو انٹرویو کے دوران، موصل کے قریب بعشیقہ نامی علاقے میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعشیقہ میں ترک فوجیوں کی موجودگی دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی سے زیادہ خطرناک ہے۔

عبدالرحمان اللویزی نے مزید کہا کہ جو افراد عراق کی عوامی رضاکار فورس پر تنقید کرتے ہیں ان کو عراق کے صوبہ نینوا میں ترکی کے فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض کرنا چاہئے۔ عبدالرحمان اللویزی نے عراق میں ترکی کے فوجیوں کی موجودگی کو ایک طرح کے قبضے سے تعبیر کیا۔

واضح رہے کہ ترکی کے دسیوں فوجی چار دسمبر دو ہزار پندرہ کو عراق کی کرد پیشمرگہ فورس کی تربیت کے بہانے بعشیقہ کے علاقے میں واقع چھاؤنی میں داخل ہوگئے تھے۔

عراقی حکومت نے بارہا ترکی کے اس اقدام کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ترک فوجی کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169