9 جون 2016 - 12:54
پارس توانائی زون کے فروغ کیلئے ایران اور اٹلی کے درمیان معاہدے پر دستخط

پارس خصوصی اقتصادی،توانائی زون اتھارٹی اور پیٹرو پارس کمپنی اور اٹلی کی انتر آئل کمپنی نے پارس زون کے تیسرے فیز کے فروغ کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پارس خصوصی اقتصادی،توانائی زون اتھارٹی اور پیٹرو پارس کمپنی اور اٹلی کی انتر آئل کمپنی نے پارس زون کے تیسرے فیز کے فروغ کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے.

يہ بات پيٹرو پارس كمپني كے سربراہ 'محمدجواد شمس' نے جمعرات كے روز اپنے ايك بيان ميں كہي.

انہوں نے كہا كہ پارس فري توانائي زون اتھارٹي اور پيترو پارس كمپني نے مل كر اطالوي كمپني انٹر آئل كيساتھ ايك معاہدے پر دستخط كئے ہيں جس كے تحت اطالوي كمپني پارس فري زون كے تيسرت فيس كے فروغ كيلئے سرمايہ كاري كرے گي.

جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد يہ پہلي باقاعدہ سرمايہ كاري ہے.

جنوبي پارس ايك خصوصي اقتصادي علاقہ ہے جو ايران كے جنوبي مشرق كے صوبے بوشہر اور خليج فارسكے قريب واقع ہے.

بنيادي طور پر پارس مخصوص توانائي زون سے مختلف مصنوعات بشمول مائع گيس، بيوٹين، ٹرائگلسر ائڈس، ميتھانول اور سيمنٹ چين، جاپان، متحدہ عرب امارات، پاكستان، بھارت، تركي، عراق، تائيوان، تھائي لينڈ، ملائيشيا، ويت نام، افغانستان، آرمينيا، روس، موزنبيق، مصر، شام، تركمانستان، تاجكستان، يوكرائن، قطر، فلپائن، گھانا، اذر بائيجان، جارجيا، جنوبي كوريا اور ميكسيكو كو برآمد كي جاتي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲