7 جون 2016 - 14:38
ہسپانوی کمپنیاں ایرانی منڈی تک رسائی کےلیے کوشاں: ہسپانوی عہدیدار

ایک ہسپانوی عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ایرانی منڈی تک رسائی کیلئے بینکنگ شعبے میں آنے والے مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک ہسپانوی عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ایرانی منڈی تک رسائی کیلئے بینکنگ شعبے میں آنے والے مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے.

يہ بات Vallejo Olive Oil كمپني كي سيلز مينيجر 'يزمن وازقيز' نے منگل كے روز ارنا كے نمائندے كيساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.

ہسپانوي كمپني كي سنئير عہديدار زراعت اور خوراك پر مبني 23ويں 2016 بين الاقوامي نمائش ميں شركت كيلئے ايران كے دورے پر آئي ہيں.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ان كي كمپني ايران كيساتھ بينكنگ شعبے كے مسائل سے آگاہ اور اس كي توجہ ان مسائل پر قابو پانے پر مركوز ہے.

ايران كيساتھ تجارتي تعلقات بڑھانے كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ان كي كمپني Vallejo Olive Oil ايراني منڈي ميں شراكت داري كيلئے تيار ہے.

يزمن وازقيز نے كہا كہ ايران ميں منعقد ہونے والي نمائش سے ان كي كمپني كو ايراني قوم اور كمپنيوں سے واقف ہونے كا موقع ملا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲